اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں برہان وانی کی برسی پر عام زندگی مفلوج - جموں و کشمیر

شریف آباد ترال کے رہنے والے 22 سالہ برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا تھا اور اسکی ہلاکت کو سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔

ترال میں برہان وانی کی برسی پر عام زندگی مفلوج
ترال میں برہان وانی کی برسی پر عام زندگی مفلوج

By

Published : Jul 8, 2021, 2:57 PM IST

عسکری کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی کے موقع پر آج ان کے آبائی علاقہ ترال میں حالات پرامن رہے تاہم کسی بھی امکانی گڑھ بڑھ سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے تمام خارجی اور داخلوں راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ پوژھل پلوامہ میں انکاؤنٹر کے بعد پورے ضلع میں ہی انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا گیا ہے بس اسٹینڈ ترال اور عیدگاہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔

ترال میں برہان وانی کی برسی پر عام زندگی مفلوج

تاہم علاقے میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے البتہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بند رہا البتہ سرکاری دفتروں میں کام کاج جاری رہا ہے۔

بتادیں کہ شریف آباد ترال کے رہنے والے 22 سالہ برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا تھا اور اسکی ہلاکت کو سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔

برہان وانی کو حزب المجاہدین کا پوسٹر بوائے قراردیا جاتا تھا تاہم اس کی ہلاکت کے بعد وادی میں امن وقانون کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی تھی جس کے بعد 55 روز تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھئ ہڑھیں: برہان وانی کی پانچویں برسی: دکانیں بند، نجی ٹرانسپورٹ رواں دواں

ABOUT THE AUTHOR

...view details