اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bridge in Monghama Awaits Completion :ترال: پل کی تعمیرمکمل نہ ہونے سے لوگ پریشان - ترال میں پل تعمیر کروانے اپیل

جنوبی کشمیر کے ترال میں منگہامہ گاؤں میں پل کے پروجیکٹ Bridge project کے لئے فنڈس بھی واگزارکئے گئے ہیں، تاہم آج تک اس پر کام عمل میں نہیں لایا گیا۔اس پل کے دو ستون تعمیر کیے گئے اور پھر کام کو نامکمل ہی چھوڑدیا گیا۔

پل کی تعمیرمکمل نہ ہونے سے لوگ پریشان
پل کی تعمیرمکمل نہ ہونے سے لوگ پریشان

By

Published : Feb 11, 2022, 5:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال میں منگہامہ گاؤں Bridge in Monghamکے لوگوں نے پانزو علاقے کی طرف جانے والی سڑک کے درمیان پل کو تعمیر کرنے کی گزارش کی تھی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ "پرگن لاری" پر پل تعمیر کرنے سے منگہامہ سے پانزو علاقے تک سفر آسان ہوگا۔

پل کی تعمیرمکمل نہ ہونے سے لوگ پریشان

جس سے لوگوں کو راحت ملے گی۔ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کے لئے فنڈس بھی واگزار کئے گئے ہیں، تاہم آج تک اس پر کام عمل میں نہیں لایا گیا۔اس پل کے دو ستون تعمیر کیے گئے اور پھر کام کو نامکمل ہی چھوڑدیا گیا۔
مزید پڑھیں:Water Shortage in Sopore: سوپور میں پانی کی شدید قلت سے عوام پریشان

جبکہ ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے بتایاکہ اس بارے میں اب تک انھیں کوئی علم نہیں تھا اور اب چونکہ معاملہ نوٹس میں آگیا ہے اور وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کرکے پروجیکٹ کے متعلق مکمل جانکاری حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details