جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور میں پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر، جنوبی کشمیر کے یوا مورچہ کے انچارج، ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ ضلع پلوامہ، مہیلا یوا مورچا کی ضلع صدر بپیتا بھٹ کے علاوہ دیگر متعدد لیڈران و ممبران بھی موجود رہے۔
پامپورمیں خون کےعطیہ کیمپ کا انعقاد - blood donation camp
نریندر مودی کی قیادت میں سات سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ”سیوا ہی سنگٹھن“ پروگرام کے تحت آج سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔
پروگرم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ لیڈران اور ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کی ایک اچھی تعداد نے خون کا عطیہ کیا۔
بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ سجاد راینا نے کہا کہ نریندر مودی جی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے ساتھ سال مکمل کیے ہیں اور ان سات سالوں کی کامیابی کا صحرا انہوں نے لوگوں کے سر باندھا ہے۔
انہوں نے کہا لوگوں نے انہیں بھرپور تعاون دیا ہے اور ان کی جماعت بھی لوگوں کو ہمیشہ سے یاد رکھتی آئی ہے اور آج کل جب کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں تو بی جے پی بھی لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کرونا واٸرس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا درپیش ہے اور لوگوں کو راحت پہنچانا بی جے پی حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ا س لیے یہ حکومت لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔