اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں بلاک دیوس کا انعقاد - بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے

عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

By

Published : Oct 21, 2020, 7:13 PM IST

دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے اور ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بیک ٹو ولیج اور بلاک دیوس پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔ بدھ کو قصبہ ترال میں بھی انتظامیہ نے دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بلاک دیوس کا اہتمام کیا۔

پروگرام کا انعقاد ٹاون ہال ترال میں کیا گیا جہاں سب ضلعی افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی، جنہوں نے عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے لیے افسران کو ہدایت جاری کی۔

ترال میں بلاک دیوس کا انعقاد

انہوں نے افسران پر سرما سے قبل ہی عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین کی ’’تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکے۔‘‘

اس دوران مختلف دیہات کے درجنوں وفود نے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے۔

ایک مقامی سرپنچ عبدالرشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’بلاک دیوس پروگرام کی وجہ سے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو راحت نصیب ہوئی ہے اور اس طرح کے پروگرام عوام کے لئے سودمند ثابت ہوں گے۔‘‘

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر بدھوار کو بلاک دیوس منانے کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ قلیل مدت میں ممکن ہو اور عوامی حلقوں کی جانب سے ابھارے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترال سب ضلع میں بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کے بعد ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ اور اب بلاک دیوس میں بھرپور عوامی شرکت ایک خوش آئند بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details