اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بلاک دیوس کا اہتمام - کشمیر میں ترقی

وادی کشمیر کے انتظامیہ کی جانب لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے غرض سے مختلف اضلاع کے سب ڈویژنوں میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بلاک دیوس کا اہتمام
کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بلاک دیوس کا اہتمام

By

Published : Feb 24, 2021, 10:47 PM IST

وادی کشمیر کے انتظامیہ کی جانب بیشتر اضلاع کے سب ڈویژنوں میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

ادھر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے ضلع صدر مقام اور ضلع کے تمام سب ڈویژنوں میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بلاک دیوس کا اہتمام

مختلف محکموں سے وابستہ سرکاری افسران نے کئی علاقوں کا دورہ، جس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل اور مطالبات غور سے سنے۔ اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد سمیت لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود رہے۔

پروگرام کے دوران لوگوں نے اپنی شکایات اور مطالبات کو افسران کے سامنے اجاگر کیا، جس دوران افسران نے موقعہ پر ہی متعلقہ ذمہ داران کو لوگوں کے تمام جائز مطالبات اور شکایات کا ازالہ ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ دیگر بڑے مطالبات و شکایات کو اعلی حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔ تاکہ ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے۔

ضلع پلوامہ کے ٹاون ہال پانپور میں لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے غرض سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر رگھو لنگر نے لوگوں کے شکایات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات اولین ترجیحی کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔ ڈی سی نے موجودہ افسروں کو لوگوں ہدایت دی کہ وہ ان کاموں کو ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں جو زیادہ ضروری ہے۔

پروگرام کے دوران مختلف علاقوں سے آۓ ہوۓ لوگوں نے متعلقہ علاقے کے شکایات درج کرآۓ تاکہ انہیں جن مشکلاتوں کا سامنا درپیش ہے ان کا ازالہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details