پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر بھارتیہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹین مقتول سابق ایس ایس پی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی اور جو پونچھ میں واقع پیش آیا اس کی بھی پارٹی مذمت کرتی ہیں۔
اشوک کول نے مزید کہا کہ یہ سب پاکستان کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور انہیں یہاں کا امن راس نہیں آرہا ہے اس لئے وہ اس طرح کی کارروائیاں یہاں انجام دی رہے ہیں۔اشوک کول نے مزید کہا کہ اس حملوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور جلدی ہی ان کا پتہ لگا کر انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔
وہیں جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن و بی جے پی سینیئر لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ فوجی جوان جو پونچھ میں ہلاک ہوئے وہ ملک کے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی نہیں چاہا کہ کشمیر میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یہاں خون خرابہ ہو۔
حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: اشوک کول - عسکریت پسند حملے کی مذمت
Bjp Reaction On Militant Attack جموں و کشمیر بی جے پی جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوج اور ریٹائرڈ ایس ایس پی پر حملہ کرنے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور جلدی ہی ان کا پتہ لگا کر انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔
اشوک کول
Published : Dec 24, 2023, 6:31 PM IST
|Updated : Dec 24, 2023, 7:53 PM IST
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گھاٹاملہ علاقہ میں علی الصبح نامعلوم بندوق برداروں نے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع پر مسجد میں گولی مار کر ہلاک کیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز پونچھ میں عسکریت پسند نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
Last Updated : Dec 24, 2023, 7:53 PM IST