اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی - ترال کرکٹ ٹورنامنٹ

گذشتہ کئی دنوں سے جاری 'سیر پریمیئر لیگ' کرکٹ ٹورنامنٹ میں بٹہ گنڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم سیر الیون کو تین رنوں سے شکست دے دی۔ Batagund Wins Seer Premier League Cricket Tournament

بٹہ گنڈ ٹیم نے ’سیر پریمیئرلیگ‘ میں حاصل کی کامیابی
بٹہ گنڈ ٹیم نے ’سیر پریمیئرلیگ‘ میں حاصل کی کامیابی

By

Published : Feb 25, 2023, 3:51 PM IST

بٹہ گنڈ ٹیم نے ’سیر پریمیئرلیگ‘ میں حاصل کی کامیابی

پلوامہ:سب ضلع ترال کے سیرجاگیر علاقے میں گذشتہ کئی روز سے جاری ’’سیر پریمئر لیگ‘‘ کا فائنل میچ بٹہ گنڈ کی ٹیم نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ فائنل مقابلہ بٹہ گنڈ ٹیم اور سیر ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں بٹہ گنڈ کی ٹیم نے تین رنز سے حریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔ اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فائنل مقابلے میں شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی۔

فائنل مقابلہ میں یاور نے 30گیندوں پر 72رنز اسکور کرکے مین آف دی میچ کا خطاب اپنے نام کیا۔ ادھر، ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں سمیت مقامی باشندوں نے حکام سے کھیل کے میدانوں کی شان رفتہ بحال کرنے اور کرکٹ گراؤنڈز کی مرمت اور دیوار بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مقامی باشندوں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال گراؤنڈز میں کھیل کے دوران کھلاڑی پتھروں کے ساتھ ٹکرا جاتے ہیں جس سے انہیں چوٹیں آتی ہیں، جبکہ مقامی کھیل کے میدانوں میں شائقین کے بیٹھنے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔

مقامی کھلاڑیوں نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں متعدد گاؤں میں کھیل کے میدان تعمیر تو کیے گئے ہیں تاہم ان کی حالت کافی خستہ ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدانوں کو بہتر بنائے جانے کے حوالہ سے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ جات سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے جدید کھیل میدانوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ میدانوں کو بہتر بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:Cricket Stadium Bajwani Tral بجہ ونی ترال کرکٹ اسٹیڈیم خسته، کھلاڑی مایوس

ایک مقامی شہری، غلام محمد، نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کھیل گاہ کی تعمیر کے لیے انہوں نے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے درخواستیں کیں، لیکن تاحال اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیر علاقے میں اراضی کی نشاندہی کے باوجود ابھی تک کھیل گاہ تعمیر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اس ضمن میں فوری طور اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details