اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bar Association Pulwama Protest: بار ایسوسی ایشن پلوامہ کا ضلع میں کنزیومر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

بار ایسوسی ایشن پلوامہ نے ضلع کورٹ کمپلیکس میں احتجاج کرتے ہوئے Bar Association Pulwama Protest ضلع میں کنزیومیر کمیشن قائم کیے جانے کا مطالبہ کی۔

Bar Association Pulwama Protest: بار ایسوسی ایشن پلوامہ کا ضلع میں کنزیومر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
Bar Association Pulwama Protest: بار ایسوسی ایشن پلوامہ کا ضلع میں کنزیومر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 28, 2022, 4:56 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں بار ایسوسی ایشن نے ضلع کورٹ کمپلیکس میں خاموشی احتجاج درج کیا۔ بار ایسوسی ایشن نے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی کنزیومر کمیشن قائم کیے جانے کا مطالبہ Bar Association Pulwama Demand Consumer Commission to be established in Pulwamaکیا۔

بار ایسوسی ایشن پلوامہ کا ضلع میں کنزیومر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

بار ایسوسی ایشن پلوامہ Bar Association Pulwama Protestکے صدر جی ایم ڈار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل صارفین کے مسائل اور شکایات کے لیے ضلع پلوامہ میں ہی سنوائی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل اینڈ سیشن جج، پلوامہ صارفین کے مسائل کی سنوائی کرتے تھے جس سے ضلع پلوامہ کے لوگوں کو کافی راحت ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں کئی قوانین کی ترمیم اور نئے قوانین کا نفاذ عمل میں لایا گیا وہیں اسٹیٹ کنزیومر افیئرس کی سنوائی بھی بند ہوگئی۔ بار ایسو سی ایشن صدر نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی سرکار نے سرینگر، کپوارہ اور بڈگام سمیت ضلع اننت ناگ میں کنزیومر کمیشن قائم کیے تاہم ضلع پلوامہ کو نظر انداز کیا گیا۔

جی ایم ڈار نے مزید کہا کہ ’’پلوامہ میں کنزومر کمیشن قائم نہ ہونے کے سبب صارفین کو ضلع اننت ناگ کا رخ کرنا پڑے گا جو پلوامہ کے باشندوں کے لیے سراسر نا انصافی ہے۔‘‘

بار ایسوسی ایشن سمیت مقامی باشندوں نے ضلع پلوامہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح کنزیومر کمیشن قائم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے وادی کے باقی اضلاع میں وادی کے باقی اضلاع علحیدہ علحیدہ یہ کمیشن قائم کئے گئے جبکہ جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع کے لئے انتناگ میں کمیشن قائم کیا گیا ہے جو ضلع پلوامہ کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہیں۔

انہوں نے کہا انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ضلع پلوامہ میں علحیدہ سے ایک کمیشن قائم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details