پلوامہ: ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے سیول سروسز امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness programme civil services aspirants in Pulwamaایک روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج، اے سی ڈی پلوامہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اور تحصیلدار راجپورہ کے علاوہ دیگر افسران نے نے شرکت کی۔
آگاہی پروگرام کے دوران مدعو کی گئے ماہرین و مقررین نے بیداری پروگرام میں حصہ لینے والے سول سروسز کے خواہشمند طلبہ کے ساتھ بات چیت کی۔ Awareness programme for Students in Pulwamaاس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا: ’’کسی بھی قسم کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کے لیے لگن، عزم اور جذبہ بہت ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو مسابقہ جاتی امتحانات کے لیے معیاری وقت صرف کرنا چاہیے اور نصاب کو سمجھ کر اور تمام اجزاء کی مکمل تیاری کر کے اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہئے۔