اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: پولیس مارٹیرز فیسٹیول اختتام پذیر - ایس ڈی پی او ترال

قریب ایک ہفتے تک جاری رہنے والے پولیس مارٹیرز فیسٹیول کے آخری روز کھیلے گئے کرکٹ میچ میں راجپورہ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے جیت درج کی۔

اونتی پورہ: پولیس مارٹیرز فیسٹیول اختتام پذیر
اونتی پورہ: پولیس مارٹیرز فیسٹیول اختتام پذیر

By

Published : Oct 30, 2020, 8:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کے اہتمام سے ’’پولیس مارٹیرز فیسٹیول‘‘ کے آخری روز بیس اوور کرکٹ میچ کا فائنل مقابلہ راجپورہ اور پانپور کی ٹیموں کے مابین سپورٹس گراونڈ چک میڈورہ میں کھیلا گیا۔

فاینل میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم راجپورہ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائل مقابلے میں شاندار فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے حصہ لیا۔

اونتی پورہ: پولیس مارٹیرز فیسٹیول اختتام پذیر

فائنل کے اختتام پر ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ وہیں ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم، ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک اور ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر کے علاوہ شایقین کرکٹ کی خاصی تعداد موجود تھی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز ملک نے کہا کہ کھیل مقابلوں کے انعقاد سے ہی پولیس اور عوام کے مابین رشتہ مضبوط اور بدگمانیاں دور ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details