اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے حفاظتی کٹس تقسیم

اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے پولیس نے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے تقریباً 117 افراد میں حفاظتی کٹس تقسیم کیے۔

Police distributed covid safety kits in Awantipora
اونتی پورہ پولیس کی جانب سے حفاظتی کٹس تقسیم

By

Published : Nov 27, 2020, 7:04 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اونتی پورہ پولیس نے حفاظتی کٹس تقسیم کیے۔

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے حفاظتی کٹس تقسیم

یہ حفاظتی کٹس خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے تقریباً 117 افراد میں تقسیم کیے گئے، تقسیم شدہ حفاظتی کٹس میں سینیٹائیزر، ماسک، ڈیجٹل تھرمامیٹر، دستانے اور دیگر چیزیں بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم، ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری اور دیگر افسران بھی موجود تھے، مقامی لوگوں نے اونتی پورہ پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے۔

ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماج کے ہر فرد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اسی وجہ سے حفاظتی کٹس کو تقسیم کرتے وقت لوگوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ ایسی ایک تقریب گزشتہ روز پامپور میں بھی منعقد کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details