اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ٹیمز تشکیل

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کورونا ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ٹیمز تشکیل
کورونا ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ٹیمز تشکیل

By

Published : Apr 21, 2021, 5:30 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور میں سیمپلنگ لینے میں اضافہ کر دیا گیا ہے جہاں دن بھر سیکڑوں لوگوں کے نمونے لیے جاتے ہیں۔



اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال کے انتظامیہ نے ہیلتھ انسٹیٹوٹ کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ نمونے لینے کے لیے کئی ساری موبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

کورونا ٹیسٹنگ کے لیے موبائل ٹیمز تشکیل


ڈاکٹر ہلال احمد، کووڈ نوڈل آفیسر پانپور نے بتایا کہ تیز رفتار ٹیمیں وارڈوں اور او پی ڈی مریضوں کے علاوہ عام لوگوں کے نمونے تیزی سے حاصل کر رہی ہیں تاکہ اگر کسی کو کورونا مثبت پایا جاتا ہے تو اسے جلد سے جلد علاحدہ کیا جا سکے جس وجہ سے کورونا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ '234 ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹوں میں سے 30 مثبت نکلے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ پانپور میں انفیکشن کی شدت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ 30 افراد آزادانہ طور پر اسپتال میں گھوم رہے تھے اور دوسرے لوگوں سے بات چیت کر رہے تھے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آر ٹی پی سی آر کے نتائج میں 70 میں سے 13 افراد مثبت آئے ہیں۔'


انہوں نے کہا کہ 'لوگوں سے بار بار کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے، لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری اسپتال کا دورہ نہ کریں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details