اردو

urdu

free medical camp: اونتی پورہ میں مفت طبی کیمپ

By

Published : Nov 22, 2021, 4:27 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے بانڑرپورہ لتھ پورہ میں فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز کی جانب ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Army organises free medical camp at Latpora Awantipora
free medical camp: فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

پلوامہ ضلع کے بانڑر پورہ لتھ پورہ میں فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز نے آیوش پلوامہ کے تعاون سے مقامی لوگوں کے لیے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ طبی کیمپ سے بڑی تعداد میں مقامی لوگ مستفید ہوئے۔ ان میں بزرگوں کیساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے مریضوں کا طبی معائینہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ادویات و مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ فوج کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں مقامی معززین کیساتھ ساتھ آٹھ سرپنچوں نے بھی شرکت کی ۔

ویڈیو

بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو طبی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی مشکلات کو پیش نظر رکھنے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقے میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اس میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹروں کے علاوہ سول ڈاکٹروں نے اپنی خدمات دیں۔ میڈیکل کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ فوج کی اس قدم کو سہراتے ہوئے مقامی لوگوں نے تعریف بھی کیں۔'ایک میڈیکل آفیسر نے کہاکہ میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی لوگوں کو طبعی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ انہیں دور دراز ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details