ترال:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ورکرز کنونشن کے حاشیے پر اپنی پارٹی کے پروژنل سیکرٹری عمر جان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کشمیر کی موجودہ صورت حال کے لیے پی ڈی پی اور این سی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی وادی کے اطراف و اکناف میں ان دنوں عوامی میٹینگز کا انعقاد کر رہی ہے اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھ رہی ہے۔ ان کے مطابق اپنی پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے سچ کی سیاست کر رہی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ عوامی سطح پر اپنی پارٹی کو مرکز کی سرپرستی حاصل ہونے کی باتیں کی جاتی ہیں، انہوں نے جواباً کہا کہ یہ سارا پروپگینڈہ ان پارٹیوں کا ہے جن کو آج تک مرکز کا آشیرواد ملا رہا ہے اور جنھوں نے یہاں قبرستان آباد کیے۔ تاہم اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری جب بھی مرکز کے پاس جاتے ہیں تو دن کے اجالے میں جاتے ہیں، رات کے اندھیرے میں نہیں جاتے۔
مزید پڑھیں: الطاف بخاری نے ’با دل نخواستہ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا