اردو

urdu

ETV Bharat / state

Apni Party on Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا ہمارا تہذیبی ورثہ، اپنی پارٹی - اپنی پارٹی جموں و کشمیر اہم خبر

جنوبی کشمیر پلوامہ کے اپنی پارٹی کے ضلع صدر جی ایم میر نے کہا کہ امرناتھ یاترا کشمیری تہذیب و تمدن کا ایک عظیم سرمایہ ہے اور ہم برسوں سے اس یاترا کا استقبال کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرناتھ سانحہ میں جس طرح کشمیریوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا وہی اصل کشمیریت ہے۔Apni Party on Amarnath Yatra

apni-party-hails-kashmiri-people-for-helping-yatris-in-cloudburst
امرناتھ یاترا ہمارا تہذیبی ورثہ

By

Published : Jul 12, 2022, 10:07 PM IST

ترال: امرناتھ گُپھا کے نزدیک جمعہ کے روز بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 یاتری ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے وہیں اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر نے کہا ہے کہ امرناتھ یاترا ہماری تہذیب و تمدن کا ایک عظیم سرمایہ ہے اور ہم برسوں سے اس یاترا کا استقبال کرتے آئے ہیں۔

امرناتھ یاترا ہمارا تہذیبی ورثہ، اپنی پارٹی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ امرناتھ سانحہ میں مرنے والے یاتریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو سرکار معقول معاوضہ منظور کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یاترا کا کشمیر میں ہمیشہ سے ہی استقبال ہوا ہے اور گذشتہ دنوں سے جس طرح کشمیریوں نے اس سانحہ کے بعد جس بہادری کا مظاہرہ کیا وہ اصل کشمیریت ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details