پلوامہ:جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترچھل علاقے میں پیر کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس ضمن میں موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق اے سی بی کی ٹیم، جس کی سربراہی ڈی وائی ایس پی شیخ سجاد انجام دے رہے تھے، نے ضلع کے ترچھل علاقے میں پٹواری کو 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔
حراست میں لیے گئے پٹواری کی شناخت غلام محمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے سی بی کو افروزہ زوجہ محمد مقبول خان ساکنہ ترچھل کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پٹواری ان سے محکمہ مال میں کسی کام کے عوض رشوت طلب کر رہا ہے۔ اے سی بی نے شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے فوری طور ایک ٹیم تشکیل دی۔