اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: بادام کے شگوفوں کا لطف اٹھانے والے سیاح ہی نہیں

برف پگھلنے اور سرد ایام ختم ہونے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سبزہ زاروں، مختلف شگوفوں اور خوشگوار موسم سے بَہار کی شروعات ہوتی ہے۔

pulwama kashmir
almond blossom

By

Published : Mar 23, 2020, 4:40 PM IST

یمبرزل کے بعد وادی کشمیر میں بادام کے شگوفے دلفریب اور دلکش نظارے ہر ایک کسی کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر غیر مقامی تو کیا مقامی سیاح بھی ان باغات اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے سے قاصر ہیں۔

بادام کے باغات میں کھلے شگوفے دیکھنے سے ہی بنتے ہیں تاہم ان باغات اور شگوفوں کا لطف اٹھانے والے گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

کشمیر: بادام کے شگوفوں کا لطف اٹھانے والے سیاح ہی نہیں

بادام کے شگوفے نہ صرف بہار کی آمد کی دستک دیتے ہیں بلکہ کسانوں اور باغبانوں کو کھیتی باڑی اور دواپاشی شروع کرنے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔

گزشتہ برس مرکزی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے ساتھ ہی وادی کشمیر آئے سیاحوں کو واپس اپنے گھروں کو لوٹنے کی ایڈوائزری جاری ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے سیاحوں کی آمد میں حد درجہ گراوٹ درج کی گئی۔ اور شعبہ سیاحت سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی روزی بھی متاثر ہوئی تھی۔

کوروناوائرس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال بھی سیاحت کے شعبہ کو کافی نقصان لاحق ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details