پلوامہ: وادی کشمیر میں سرما کی دستک کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی نے لوگوں کو درد وکرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ ترال کے لوگوں کے مطابق ’’شام ہوتے ہی ہر سو اندھیرا چھاجاتا ہے۔‘‘ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی پر لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’’ 30 برس پہلے بھی بجلی کا یہی حال تھا اور آج بھی اسی نہج پر محکمہ کام کر رہا ہے۔‘‘ Power Curtailment in Tral area of Pulwama
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال کے باشندوں نے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں اونتی پورہ سے ترال تک نئی 33000kv ترسیلی لائن کا افتتاح کرنے کے باوجود ترال علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین اکتا چکے ہیں اور اگر اب بھی یہی صورتحال رہی تو آگے برفباری کے دوران کیا حال ہوگا!‘‘ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ’’بجلی فیس میں اضافے کے باوجود بجلی کا نظام پٹری پر نہیں لایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے صارفین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔ ترال علاقے کے ساتھ ساتھ وادی کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔Power cuts in Kashmir irks Consumers