ترال:پستونہ ترال کے جنگلات میں دو روز سے لگی آگ پر محکمہ جنگلات نے آج قابو پا لیا۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے رینج آفیسر ترال جاوید احمد ملک نے بتایا کہ خشک موسمی صورت حال کی وجہ سے آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جونہی محکمے کو یہ اطلاع ملی کہ پستونہ کے جنگلات میں واقع کمپارٹمنٹ نمبر چھبیس اور ستائیس میں آگ لگ گئی، تو انہوں نے محکمے کے عملے کو متحرک کیا اور دو دن کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔