اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر، بصیر احمد خان نے لیتہ پورہ کا دورہ کیا

لیفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری، ایس ایس پی آونتی پورہ و دیگر افسران کے ہمراہ قصبہ پانپور کے لیتہ پورہ علاقے کا دورہ کرکے وہاں ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا۔

ایل جی کے مشیر، بصیر احمد خان نے لیتہ پورہ کا دورہ کیا
ایل جی کے مشیر، بصیر احمد خان نے لیتہ پورہ کا دورہ کیا

By

Published : Aug 11, 2021, 9:39 AM IST

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ علاقے میں چل رہے ترقیاتی کاموں میں سرعت لائے تاکہ مذکورہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ دورے کے دوران مشیر نے جے کے ای ڈی آئی پانپور میں ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع کی موجودہ کووڈ صورتحال کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے سلسلے میں اہم باتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایل جی کے مشیر، بصیر احمد خان نے لیتہ پورہ کا دورہ کیا
مشیر نے ڈی ڈی سیز، بی ڈی سیز اور ضلع انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ ضلع پلوامہ میں کرونا واٸرس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے مشیر کو ضلع میں کووڈ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ جس پر مشیر نے اظہارِ اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: سی آر پی ایف نے عارضی پل تعمیر کیا

وہیں یومِ آزادی کو بہترین طریقے سے منانے کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مشیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو ضلع کے علاوہ تحصیل، بلاک اور پنچایت سطع پر بھی یومِ آزادی کی تقریب منانے کی ھدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کی تقریب بڑی دھوم دھام کے ساتھ منائی جائے گی۔

میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے مشیر کے سامنے کئی مطالبات رکھے جس پر مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر وہ غور و خوض کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details