اردو

urdu

ETV Bharat / state

بصیر خان نے اونتی پورہ کا دورہ کیا - L G

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور جن ابھیان پروگرام میں شرکت کی۔

بصیر خان نے اونتی پورہ کا دورہ کیا
بصیر خان نے اونتی پورہ کا دورہ کیا

By

Published : Sep 30, 2020, 9:33 PM IST

بیک ٹو ولیج تھری سے قبل جن ابھیان پروگرام کے آخری مرحلے کا جائزہ لینے کے لیے آج ایل جی کے مشیر بصیر احمد خان نے آج اونتی پورہ کا دورہ کیا۔

بصیر خان نے اونتی پورہ کا دورہ کیا

بصیر احمد خان نے دورے کے دوران جن ابھیان کے دوران کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور وہاں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور بعد ازاں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔

عوامی دربار میں مختلف وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل مشیر موصوف کی نوٹس میں لائے، جن کو مشیر موصوف نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلعی آفیسرز اور سب ضلعی آفسران موجود تھے

عوامی حلقوں نے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد انہدام کیس میں کورٹ کا فیصلہ شرمناک: پی ایف آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details