اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے وعدہ بند' - sports activities in pulwama

ڈاکٹر راگھو لنگر نے ٹاون ہال ترال میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمے کی طرف سے طلباء کے ایک بڑے گروپ کو جھنڈی دکھا کر ٹریکنگ کے لئے روانہ کیا۔

'انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے وعدہ بند'
'انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے وعدہ بند'

By

Published : Nov 5, 2020, 7:37 AM IST

بلاک دیوس کے سلسلے میں ٹاون ہال ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس می تمام سب ضلعی آفیسران نے شمولیت کی۔

تقریب کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کی جبکہ اس موقع پر کئی عوامی وفود نے اپنے مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لائے۔

موصوف نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

'انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے وعدہ بند'

بعدازاں موصوف نے ٹاون ہال ترال میں تایکاونڈو کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمے کی طرف سے طلباء کے ایک بڑے گروپ کو جھنڈی دکھا کر ٹیکنگ کے لئے روانہ کیا۔ یہ گروپ مہشور تاریخی سیاحتی مقام نارستان میں چار دن قیام کرے گا جن کے قیام و طعام کے لیے محکمے نے انتظامات کئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ پورے ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں انتظامی سطح پر متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details