ضلع پلوامہ کے امیرآباد، ترال میں عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ عوامی دربار کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی جب کہ دیگر متعلقہ محکموں کے سیکٹورل آفیسرز بھی موجود رہے۔ امیرآباد سمیت آس پاس کے مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے عوامی دربار میں شرکت کرکے حکام سے اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ Public Darbar Held in Amirabad, Tral
عوامی دربار میں مقامی باشندوں کی کاصی تعداد نے حصہ لیکر گاؤں کے مجموعی مسائل جن میں سڑک، بجلی، پانی، کھیل گاہ، رابطہ پل شامل ہیں، سے متعلقہ حکام و افسران کو آگاہ کیا۔ اے ڈی سی ترال نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ انہیں آگے شکایات کا موقع نہ مل سکے۔ ADC Tral Chairs Public Darbar Held in Amirabad