ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترالکے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس وائی نقاش نے چارج سنبھالنے کے بعد آج پہلی مرتبہ سیکٹورل آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں تحصیلدار ترال سجاد احمد،تحصیلدار آری پل عامر سہیل اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے شریکت کی۔
میٹنگ میں ترال کی مجموعی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ جبکہ مختلف سرکاری اسکیموں کی عمل اوری اور دیگر چیزوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی گئی۔آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ایس وائی نقاش نے بتایا کہ عوام کو ایک جواب دہ اور پر اثر انتظامیہ فراہم کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام محکموں کے درمیان بہتر تال میل وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترال ایک تاریخی علاقہ ہے اور اس علاقے کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے وہ کوشاں رہے گے، جبکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان کا آفس ہمیشہ کھلا رہے گا۔