ترال:آری پل ترال میں گزشتہ روز آگ کی ہولناک واردات میں خضر محمد لون کا مکان آگ کی ایک واردات میں جل کر خاکستر ہوا جس کے بعد آج ترال کے اے ڈی سی شبیر احمد رینہ نے آری پل کے تحصیلدار عامر سہیل کے ہمراہ جاکر متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کی اور ریڈ کراس سے دس ہزار روپے کی رقم ادا کی اے ڈی سی نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت انہیں مزید مالی امداد کی جائے گی۔Compensation To Fire Victims Airpal Tarl
اس دوران بی جے پی رہنما اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی آج آری پل جاکر متاثرین سے اظہار یکجہتی کی اور انہیں اپنے جیب سے دس ہزار کی رقم ادا کی۔ انھوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ سرکاری سطح پر وافر فنڈس کا مطالبہ بھی کریں گے