جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ سے تقریبا 40 افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے، جن میں سیاسی جماعتوں گپکار الائنس، بی جے پی کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔
کل ضلع پلوامہ میں پہلے مرحلے کے لیے اچھوگزہ بلاک میں ووٹ ڈالے جائیں گے اس کے لئے انتظامیہ نے 9 پولنگ مراکز قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں یہ تینوں امیدوار خواتین ہیں، جو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔