جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پالپورہ علاقے میں فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز نے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا، منتظمین کے مطابق کیمپ میں تقریباً 40 پوائنٹس خون کا عطیہ کیا گیا جسے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا گیا۔
ضلع پلوامہ کے پالپورہ علاقے میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد - بلڈ ڈونیشن کیمپ
فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے منعقد کئے گئے عطیہ خون کیمپ میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا۔
ضلع پلوامہ کے پالپورہ علاقے میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد
فوج کے مطابق وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ٹریفک و دیگر حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں اکثر و بیشتر زخمیوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے جس کے پیش نظر فوج نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا تاکہ ہسپتالوں میں خون کی وافر مقدار موجود رہے جو ضرورت پڑنے پر انسانوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکے۔
- مزید پڑھیں:ترال: سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
خون کا عطیہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں سمیت مقامی رضاکاروں نے عوام الناس سے خون کا عطیہ پیش کرنے کی اپیل کی۔