پلوامہ:بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے کہا ہے کہ سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو کے قریب جنگجو موجود ہیں جو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ سرحدوں پر ہمارے جوان انتہائی چاک و چوبند ہیں جو کسی بھی دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
موصوف آئی جی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'انٹلی جنس کے مطابق قریب ڈھائی سو سے تین سو کے قریب ملیٹنٹ سر حد پار لانچنگ پیڈس پر موجود ہیں جو دراندازی کرنے کے انتظار میں ہیں'۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ 'ہمارے جوان سرحدوں پر انتہائی چاک و چوبند ہیں اور کسی قسم کی در اندازی کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں'۔