ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں کورونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے سبب ہوئی اموات میں کمی واقع ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز اس موذی وائرس کے سبب چار افراد فوت ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر درج کیے جا رہے کورونا مثبت کیسز میں ضلع پلوامہ کی شرح 11فیصد سے زیادہ نہیں ہے تاہم دیگر اضلاع کے مقابلے میں ضلع پلوامہ میں مثبت کیسز کی شرح ابھی بھی زیادہ ہے۔
ڈی سی پلوامہ کے مطابق مہلک بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد کو قابو میں کرنے اور مریضوں کی نشاندہی کے لیے ضلع میں سرویلینس ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔