پونچھ بس اسٹینڈ کے قریب نوجوانوں کے ذریعہ بڑھتی مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم مودی کا پُتلا نذر آتش کیا گیا۔
ڈیزل، پٹرول، گیس کی قیمتوں میں اضافے خلاف نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کا پتلا نذر آتش کیا۔
پونچھ: مہنگائی کو لیکر نوجوانوں کا احتجاج مرکزی حکومت پر الزام ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور مہنگائی کے سبب عوام کے جیب پر کافی اثر پڑا ہے۔
بی جے پی اپنے تمام وعدوں اور اصولوں کو فراموش کر چکی ہے اور انہیں کسی غریب کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی پریشانی نظر آرہی ہے۔
آئے دن کھانے پینے کی چیزوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈیزل ، پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں عام شہریوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
اگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو عام لوگوں کا جینا مشکل ہوجائے گا اور مرکزی حکومت کو ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں قابو پانا چاہیے، تاکہ عام شہری سکون کی سانس لے سکیں۔