جموں وکشمیر میں غیر سرکاری اسکول اساتذہ ایسوسیشن کے ضلع صدر راجہ شہزاد احمد منگرال کی قیادت میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران مختلف نجی اسکولوں کے اساتذہ نے بھی شمولیت کی، پریس کانفرنس کے دوران موصوف نے اپنے مطالبات کو لیکر لیفٹنٹ گورنر و ڈائریکٹر تعلیم ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسکول بند ہیں۔ جس کی وجہ سے نجی اسکولوں کے اساتذہ سخت پریشان ہیں۔ سرکاری حکم نامے کے بعد بھی والدین فیس دینے سے قاصر ہیں۔ اب حالت یہ کہ اکیڈمیوں میں پڑھانے والے اساتذہ چھٹی کرنے پر مجبور ہیں۔