جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ضلع کے سرحدی سب دویژن مینڈھر میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مینڈھر کے نابنہ نالہ علاقے میں ایک ٹپر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ مینڈھر سے پونچھ کی طرف جا رہے اس ٹپر میں ڈرائیور سمیت دو افراد سوار تھے، اور دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاوید احمد ولد محمد رفیق ساکن دھیرہ دلیاں تحصیل حویلی پونچھ اور محمد ارفاض ولد محمد جہانگیر ساکن اچھاد، منکوٹ مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔