مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس کے سبب دو افراد زخمی ہوگئے۔
بتا یاجا رہا ہے کہ ہفتہ کی صبح تقریباً دس بجے تحصیل مینڈھر کے گاؤں دردراج بہیرا کے گاؤں مینڈھر کے بنولہ علاقے سے ایک ٹریکٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس کی وجہس ے ڈرائیور سمیت دو افراد شدیدی طور پر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت سرفراز احمد ولد جاوید احمد اور توصیف احمد ولد عبدالجاہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں گاؤں بنولہ مینڈھر کے رہائشی ہیں۔