پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے ساتھرہ، منڈی علاقے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی ناکہ قائم کیا گیا۔ ناکہ پر ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل، نجی و مال بردار گاڑیوں کے کاغذات کے علاوہ ڈرائیوروں کے لائسنس بھی چیک کیے۔ بغیر لائسنس یا متعلقہ کاغذات کے گاڑی، موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ Traffic Rules Violators Fined
ٹریفک حکام نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ہی ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کو عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہی وضع کیا جاتا ہے۔ Traffic Rules Violators Fined in mandi, Poonch انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام کی جانب سے قائم کیے گئے ناکہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔