کھڑی بازار تک سڑک کے اطراف میں گاڑی قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ منڈی کے قریب تو انسان پیدل نہیں چل پاتا ہے۔ اس قدر رانگ پارکنگ ہے کہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو سخت پریشان ہونا پڑتا ہے۔ دوسری جانب لوڈیڈ کریئر ٹرالیاں ٹپر وغیرہ بازار میں جام کی بڑی وجہ ہیں۔ جس پر انتظامیہ کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ریٹائرڈ لیکچرر امیر الدین نے کہا کہ 'اس وقت منڈی میں گزشتہ دو تین سال سے ٹریفک جام ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔ جگہ جگہ رانگ پارکنگ ہے۔ ٹرالیاں، ٹرک وغیرہ کی بازار میں دن میں آمد رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے ایمبولنس یا دیگر کسی ضروری کام کے لئے نکلنے والے راہگیروں کو بھی سخت پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملہ پر مزید سنجیدگی سے منڈی میں رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ اس کے علاوہ عوام کو جام سے نجات دلانے میں اپنا رول ادا کریں۔