پونچھ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک فوجی یونٹ کے قریب اتوار کی رات تین مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کے بعد مذکورہ علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا گیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح پونچھ کے پرانی گاوں میں چند مقامی افراد نے مشکوک افراد کو دیکھا گیا جس کی جانکاری پولیس کو فراہم کی گئی چنانچہ سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس ، فوج اور ایس او جی نے ضلع بھر میں ناکوں کا جال بچھایا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔