جموں وکشمیر میں کے پونچھ میں سیکیورٹی ایجنسیوں نے آرمی کے تین پورٹرز کو واٹس ایپ کے مبینہ غلط استعمال کرنے پر حراست میں لیا ہے۔
اسی سلسلہ میں 27 جون کو آرمی کی 19 کمان سے منسلک تین پورٹر جو کہ پاکستانی واٹس ایپ گروپ کا حصہ تھے کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ افراد سعودی عرب کے بیس نمبروں پر بھی فون کرتے تھے۔ اور واٹس ایپ کے ذریعہ پاکستان کے کچھ نمبروں پر بھی فون کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کو اطلاع موصول ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی پہچان عمران احمد ولد محمد فیاض ساکنہ دھیری ارلیوٹ، محمد ارشد ولد میر محمد ساکنہ دھیری ارلیوٹ، محمد شکیل ولد محمد رزاق ساکنہ دہراٹی کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کو اپنی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ کے مشتبہ استعمال پر تین آرمی پورٹر حراست میں واٹس ایپ کے مشتبہ استعمال پر تین آرمی پورٹر حراست میں واضح رہے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ اور سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں یا افواہوں کا بازار گرم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف فوراً کاروائی کی جاتی ہے۔