پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈگری کالج کے پاس عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مڈل سکول راجپورہ میں تدریسی عمل چل رہا ہے لیکن حال ہی میں تمام جماعتوں کا تدریسی عمل شروع ہونے سے وہاں مڈل سکول کے بچے بھی پہنچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے کالج اور مڈل سکول، دونوں اسکولوں کے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Lack of school buildings causes problems for students۔
بدھ کو جہاں پورے جموں و کشمیر میں سرمائی زونس کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو دو سال سے زائد عرصہ کے بعد درس و تدریس کے لیے کھول دیا گیا، وہیں پر مڈل سکول راجپورہ اور ڈگری کالج منڈی کے طلبا و طالبات کو ایک ہی ادارے میں پایا گیا۔
اس معاملے پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات نے سرکار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے گذشتہ تین برس سے ڈگری کالج منڈی کے طلبا و طالبات کے لیے عمارت تعمیر نہیں کی گئی۔اس کی وجہ سے ان کو اب سڑکوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنی پڑے گی۔