پونچھ ضلع پولیس کی نگرانی میں آج سماجی تنظیم سرسید ایجوکیشن مشن نے پہل کرتے ہوئے سائلوں اور بے سہارا لوگوں تک کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر ضروری چیزوں کو پہنچایا اور ان غریبوں سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر سر سید ایجوکیشن مشن کے چیئرمین سرفراز میر نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ پونچھ نگر میں کچھ لوگ موجود ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہماری تنظیم نے ان لوگوں کی نشاندہی کی جن کو مدد کی ضرورت تھی۔ پھر ہم ضلع پولیس کی مدد سے ان گھروں میں گئے اور آج ان کے کھانے کا بندوبست کیا۔