موسم سرما کے آتے ہی جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں برف باری کے سبب نقل و حمل کے لیے کافی دشواریوں کا سامنا رہتا ہے، بعض دفعہ کئی کئی ماہ تک سڑکیں بند رہتی ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں قید موسم سرما کے رخصت ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔
مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری آمد ورفت بحال مغل روڈ کو 9 روز قبل برفباری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ جموں کو جوڑنے والی 84 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو منگل کے روز دوبارہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔ تاہم محکمہ مغل روڈ نے مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کے بعد روڈ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے۔
ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے مغل روڈ کا حکام کے ہمراہ دورہ کیا اور شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے پھرسے بحال کرنے کی کارروائی کا از خود جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد سے گزارش کی کہ وہ رات کے دوران اس سڑک پر سفر کرنے سے گریز کریں،کیونکہ موسم ابھی ٹھیک نہیں ہے، راستہ پر سفر کرنے سے قبل منی سکریٹریٹ شوپیان میں قائم کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ آئے دن بندہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر گاڑیوں کا کافی ازدھام رہتا ہے اور ہم مغل روڈ پر برابر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ اس روڈ کے مختلف مقامات پر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔