پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے پولیس اسٹیشن منڈی میں تعینات ایس ایچ او بشیر احمد کوہلی کی تبدیلی پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ SHO Mandi Transferred, locals Organised Farewell party تقریب میں مقامی باشندوں خصوصاً سیاسی، سماجی و تجارتی انجمنوں کے نمائندوں سمیت پی آر آئی ممبران ny خاصی تعداد میں شرکت کر کے ’’ایس ایچ او کے عوام دوست رویے اور بے لوث خدمات‘‘ کی سراہنا کی۔ وہیں اس موقع پر آنے والے نئے ایس ایچ او منڈی، مختار علی، کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔
Farewell party in Pol St Mandi: پونچھ میں ایس ایچ او کی تبدیلی پر الوداعی تقریب
ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ایس ایچ او کی تبدیلی پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
Farewell party in Pol St Mandi: پونچھ میں ایس ایچ او کی تبدیلی پر الوداعی تقریب منعقد
تقریب کے موقع پر مقامی باشندوں نے پولیس افسر کی دوران لاک ڈاؤن عوام دوست خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ مقررین کے مطابق ’’ایک اچھا اور لائق افسر وہی کہلاتا ہے جو عوام کی خواہشات، جذبات اور احساسات کو سمجھ کر عوام کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھے۔ SHO Mandi, Farewell party بشیر کوہلی اس کی ایک زندہ و جاوید مثال ہیں۔‘‘ وہیں اس موقع پر عوام کی جانب سے ان کی عزت افزائی کرنے پر ٹرانسفر ہونے والے ایس ایچ او نے بھی عوام کا شکریہ ادا کیا۔