اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - road bad condition in district poonch

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں اکثر و بیشتر سڑکیں ایسی ہیں جن پر موٹر گاڑیاں چلانا تو دور بیل گاڑی بھی چلانا مشکل ہے۔ کئی دہائیوں سے یہاں کے متعدد علاقے سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ علاقے میں تعمیر و ترقی کے نام پرآج تک کچھ نہیں ہوا۔

shindra-to-pathana-teer-road-bad-condition-from-long-time-in-district-poonch
shindra-to-pathana-teer-road-bad-condition-from-long-time-in-district-poonch

By

Published : May 21, 2021, 7:49 PM IST

پونچھ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ان ہی علاقوں میں ضلع پونچھ کے تحصیل حویلی کے شہندرہ سے تحصیل مہنڈر پٹھانہ تک جانے والی 30 کلو میٹر سڑک برسوں سے تشنہ تکمیل ہے۔ مذکورہ سڑک ضلع پونچھ کی تین تحصیلوں کو جوڑتی ہے جو خستہ حالی کا شکار ہے۔

ویڈیو

بنیادی سہولت سے محرومی اور سڑک کی خستہ حالی پر مقامی لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ لوگوں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور نہ ہی یہاں کوئی بنیادی سہولیات میسر کی گئى'۔

شہندرہ گلی کے مقام پر حاجی منظور احمد نے بتایا کہ گزشتہ برسوں سے اس سڑک کا مرمتی کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے یہاں گاڑیاں چلانا سخت دشوار ہوچکا ہے۔ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے کئی حادثات بھی واقع ہوچکے ہیں۔ لیکن انتظامیہ اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے'۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ انتظامیہ جلد از جلد سڑک کی تعمیری و مرمتی کام کو مکمل کرے تاکہ عام راہگیروں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details