Road Accident in Poonch: منڈی کے براچھڑ میں لوڈ کیریئر ٹیمپو حادثہ کا شکار - ٹیمپو حادثے کا شکار ہوا
یہ لوڈ کیریئر ٹیمپو لورن سے منڈی کی جانب آرہا تھا کہ اچانک براچھڑ کے مقام پر ٹیمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ٹمپو گہری کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے اُس پر سوار سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ Road Accident in Poonch
منڈی کے براچھڑ میں لوڈ کیریئر ٹیمپو حادثہ کا شکار
منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے براچھڑ مقام پر ایک لوڈ کیریئر ٹیمپو حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت محمد عمر، ذیشان احمد، محمد توصیف، محمد مدثر، محمد الیاس، عرفان احمد، ظہیر عباس، کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو کر کے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں پہنچایا۔ جہاں پر ان کا بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ میں ریفر کردیا گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Accident in Poonch: پونچھ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک