اردو

urdu

ETV Bharat / state

Scooty Distributed in Poonch منڈی میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم - محکمہ سماجی و بہبود تازہ خبر

محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر نے کہا کہ ضلع پونچھ کیلئے تقربیاً 126 اسکوٹیاں منظور ہوئی تھی جن میں سے 50 اسکوٹیاں کی منظوری منڈی تحصیل کے لیے ملی تھی۔

scooties-distributed-to-five-disable-persons-in-mandi-poonch
منڈی میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹیاں تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 10:58 PM IST

منڈی میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹیاں تقسیم

منڈى (پونچھ):ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جسمانی طور پر مخصوص افراد میں اسکوٹیاں تقسیم کی گئی۔ یاد رہے تحصیل منڈی کے متعدد علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے گزشتہ کئی برس قبل اسکوٹیوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے۔ جن جسمانی طور پر مخصوص افراد میں اسکوٹیاں منظور ہوئی انہیں بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی کے ہاتھوں اسکوٹیوں کی چابیاں فراہم کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی نے کہا کہ منڈی تحصیل میں معذور افراد کی ایک بڑی تعداد ہیں،جن میں سے چند معذور افراد نے اسکوٹیاں کے لیے اپنے کاغذات جمع کروائے ہوئے تھے جن کو محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے گزشتہ چند روز قبل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور دیگر عوامی نمائندگان و عہدیداران کی موجودگی میں اسکوٹیاں فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جن میں سے پانچ جسمانی طور پر مخصوص افراد کو اسکوٹیاں فراہم نہیں کی گئی اور آج انہیں بھی اسکوٹیاں فراہم کی گئی ہیں۔ وہیں محکمہ سماجی بہبود کے تحصیل آفیسر اعظم راتھر نے کہا کہ ضلع پونچھ کے لیے تقربیاً 126 اسکوٹیاں منظور ہوئی تھی جن میں سے 50 اسکوٹیاں کی منظوری منڈی تحصیل کے لیے ملی تھی۔ اگرچہ باقی جسمانی طور پر مخصوص افراد میں پہلے ہی اسکوٹیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:Scooty Distributed in Ganderbal گاندربل میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم


انہوں نے کہا کہ منڈی تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ پانچ معذور افراد اُس فہرست میں سے رہ گئے تھے جس کے بعد آج انہیں آج اسکوٹیاں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مستحق معذور افراد کے کاغذات کسی وجہ سے ابھی تک‌ نہیں مکمل نہیں ہوئے پائے ہیں یا پھر کسی نے ابھی تک کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں‌ وہ معذور افراد جلد سے جلد اپنے کاغذات محکمہ سماجی بہبود کے دفتر میں جمع کروائیں، تاکہ وہ معذور افراد کو محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام چلائی جارہی اسکوٹیاں کی اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details