پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ میں سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ضلع کے تحصیل منڈی میں تحصیلدار کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تحصیل میں سرکاری عمارتوں کا جائزہ لیکر ان کی نشاندہی کر رہی ہے۔ تحصیلدار کی زیر نگرانی تحصیل کمپلیکس منڈی، سب ضلع ہسپتال منڈی، بائز ہائیر سکینڈری اسکول اور گرلز ہائی سکینڈری اسکول سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس ضمن میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے اور محکمہ مال کے کل آٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیشن سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کے لیے نامزد کی گئی ہے۔
کمیٹی میں نائب تحصیلدار منڈی، نائب تحصیلدار لورن، نائب تحصیلدار ساوجیاں سمیت محکمہ مال کے دیگر افراد شامل ہیں جو ان سرکاری عمارتوں کی نشاندہی کریں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 22, 23, 24, تاریخ کو ان عمارتوں کی مکمل نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد 26 تاریخ تک کمیشن اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔ حکمنامہ کے تکمیل کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں کی حد بندی کے لیے مقرر کردہ کمیشن کی جانب سے تحصیل کمپلیکس منڈی سے ہی نشاندہی کی شروعات کی گئی۔