اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری طالبہ کی بلند پرواز - پونچھ

ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی کشمیری طالبہ ریحانہ بشیر نے آئی اے ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 8, 2019, 5:32 PM IST


جموں کشمیر کے پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ریحانہ بشیر نے آئی اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ضلع پونچھ کے سلوا گاؤں کی رہنے والی ریحانہ کے والد کا انتقال 2006 میں ہو گیا تھا۔

متعلقہ ویڈیو
ریحانہ کی پرورش ان کی والدہ نے کی جو محکمہ کاشتکاری میں سیکشن آفیسر ہیں۔

ریحانہ کی ابتدائی تعلیم آرمی پبلک اسکول سجما میں ہوےئ جس کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری شیر کشمیر انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس میں امتیازی نمبرات کے ساتھ حاصل کی ۔

ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ریحانہ بشیر نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو امتحان پاس کیا لیکن ان کا سفر یہاں نہیں رکا بلکہ انہوں نے آئی اے ایس افسر بننے کی ٹھانی اور اپنے اس ہدف کو حاصل کرنے میں جی جان لگا دیا۔ اور یہ قول کہ محنت کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی کو سچ ثابت کرتے ہوئے انہوں نے منزل مقصود پالی۔

ریحانہ کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھی طرح کی کوچنگ نہیں کی بلکہ انٹرنیٹ پر دستیاب مواد کے ذریعہ تیاری کی ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کا سہرا میرے والدین اور بھائی کے سر جاتا ہے جنہوں نے میرا ہر قدم پر ساتھ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details