اردو

urdu

ETV Bharat / state

میندھر: غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم

لاک ڈائون میں پھنسے غیر مقامی مزدوروں اور ضرورت مندوں میں مینڈھر انتظامیہ نے مفت راشن تقسیم کیا۔

mendhar poonch
میندھر: غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم

By

Published : Apr 3, 2020, 5:02 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے علاقہ مینڈھر کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ضرورت مندوں خاص طور پر غیر مقامی مزدوروں میں مفت راشن تقسیم کیا۔

اس سلسلے میں ایس ڈی ایم مینڈھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’غیر ریاستی مزدورں، کاریگروں اور تاجرین کو راشن پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کی ایک فہرست بنائی گئی ہے اور آئندہ دنوں ضرورتمندوں کے گھر پر راش پہنچایا جائے گا۔

میندھر: غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم

ایس ڈی ایم کے مطابق لاک ڈائون کی کال کو موثر اور کارآمد بنانے کی غرض سے غیر مقامی باشندوں کو راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ ’’وائرس کی زنجیر کو توڑ کر اس مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں اگر کسی (غیر مقامی) شخص کو شامل نہیں کیا گیا تو وہ ایس ڈی ایم آفس کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتا ہے۔‘‘

ایس ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ ’’لاک ڈائون کی وجہ سے بازار اور دکانیں بند ہیں، لوگ گھروں سے باہر نہیں جا پا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو عوام خاص طور پر غیر مقامی افراد کو سبھی طرح کی سہولیات پہنچانے کے ہدایات جاری کر دیے گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے لاک ڈائون کو موثر اور وائرس کی زنجیر کو توڑنے اور اسکے پھیلائو پر قابو پانے کے لیے عوام سے لاک ڈائون پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details