اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Contractor in Poonch پونچھ میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج - پونچھ میں لوگوں کا احتجاج

مظاہرین نے الزام لگایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف نجی فرم دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی اور چوپڑا ٹھیکیدار کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کے پاس این او سی نہ ہونے اور ہماری طرف سے وارننگ کے باوجود پہاڑی کو زبردستی کاٹ دیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ Protest against Dharam Raj Construction Company

احتجاج
احتجاج

By

Published : Nov 25, 2022, 11:13 AM IST

پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ کے علاقے بفلیاج میں گزشتہ روز سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان اور دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تھیں، جبکہ اس حادثے میں ماں بیٹی کی موت ہو گئی تھی،اس کے علاوہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے،خاندان کو انصاف نہ ملنے پر سڑک کی تعمیر میں مصروف دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی اور چوپڑا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج احتجاج کیا جارہا ہے،اور انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔Protest against Dharam Raj Construction Company

احتجاج

مظاہرین نے الزام لگایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف نجی فرم دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی اور چوپڑا ٹھیکیدار کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی،انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے ٹھیکیدار کے پاس این او سی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری طرف سے وارننگ کے باوجود پہاڑی کو زبردستی کاٹ دیا گیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کو دس دن گزر چکے ہیں، نہ تو ٹھیکیدار اور نہ ہی کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے اور نہ ہی لواحقین کو کمپنی کی طرف سے کوئی مدد ملی ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Protest by Residents of Rural Areas of Pahalgam پہلگام میں عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details