پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر چھیلہ علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’چھیلہ علاقے کو تعمیر و ترقی کے اعتبار سے نظر انداز‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج میں مقامی باشندوں سمیت پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔ Protest Against R&B, Education Department in Poonch
پونچھ میں محکمہ تعلیم، آر اینڈ بی کے خلاف احتجاج مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے رقم واگزار کیے جانے کے باوجود بھی کام انجام نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے دوران رابطہ سڑک کی مرمت کے لیے داخل کرائے گئے ٹنڈرز کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر رد کر دیا گیا۔ Protest in Poonch
ان کے مطابق حالیہ دنوں ایک ٹینڈور کو منظوری دیے جانے کے باوجود ٹھیکہ دار کام انجام نہیں دے رہا اور نہ ہی محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے کام شروع کئے جانے سے متعلق ٹھیکہ دار پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Protest Against R&B in Poonchاحتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے کئی مرتبہ محکمہ تعمیرات عامہ سے رجوع کیا تاہم انکے مطابق محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔
دریں اثناء، چھیلہ علاقے کے باشندں نے محکمہ تعلیم کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ Protest Against Education Department in Poonchاحتجاجیوں کے مطابق ہائی سکول چھیلہ میں محض تین اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جن میں سے ایک میڈیکل رخصت پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائی اسکول میں کافی عرصے سے کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں جن کو پورا نہ کیے جانے کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر سڑک کی مرمت اور اسکول میں تدریسی عملہ کی تعیناتی کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدمات نہیں اٹھائے گئے تو لوگ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔