اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ : بیوہ خاتون برسوں پہلے معذور ہوئی تھی، اب ہوئی شنوائی - فاتمہ بیگم

فاطمہ بیگم گزشتہ آٹھ برسوں سے ایک ہی کمرے میں اکیلی بے بس اور بے سہارا ہو کر رہ رہی ہیں اور انہیں سرکای پنشن بھی نہیں مل رہی ہے۔

محکمہ سماجی بہود کے آفیسر اعظم راتھر نے
محکمہ سماجی بہود کے آفیسر اعظم راتھر نے

By

Published : Mar 7, 2021, 5:26 AM IST

ضلع پونچھ میں محکمہ سماجی بہبود کے افسر اعظم راتھر نے آج تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گنتر کے وارڈ نمبر چھ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے 55 سالہ معذور خاتون فاطمہ بیگم سے ملاقات کی۔ فاطمہ بیگم گزشتہ آٹھ برسوں سے ایک ہی کمرے میں اکیلی بے بس اور بے سہارا ہو کر رہ رہی ہیں اور انہیں سرکای پینشن بھی نہیں مل رہی ہے۔

بیوہ خاتون برسوں پہلے معذور ہوئی تھی، اب ہوئی شنوائی

کچھ روز قبل جب یہ خبر منظر عام پر آئی تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور آج محکمہ سماجی بہبود کے آفیسر محمد اعظم راتھر نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے فاطمہ بیگم کو ایک ماہ کے اندر اندر پنشن کی یقین دہانی کرائی۔ اور ان کے سسر جو کہ چار سال سے معذور ہیں ان کو بھی وہیل چیر فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے
جموں: روہنگیا پناہ گزینوں کا ویریفکیشن شروع، کئی روہنگیا ہولڈنگ سنٹر منتقل

اس دوران محکمہ سماجی بہبود کے آفیسر محمد اعظم راتھر نے متعلقہ سرپنچ و پنچوں کو اس کا ذمہ دار کرار دیتے ہوئے کہا 'سرپنچ و پنچ حضرات کی جانب سے آج تک اس خاتون کے کاغذات پنشن کے لئے جمع نہیں کروائے گئے۔ جس کی وجہ سے آج تک فاطمہ بیگم کی پنشن نہیں لگ پائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details